ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

’ہمیں اب بھی سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ ہمیں اب بھی امید ہے اور انگلینڈ بڑی کامیابی حاصل کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا اور کینگروز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگئے۔

افغانستان اب اسی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے جب جنوبی افریقا کو انگلینڈ کے ہاتھوں 207 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہو۔

تاہم افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ ہمیں اب بھی امید ہے کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا کے خلاف 300 سے زائد اسکور کرنا چاہیے تھا لیکن ہم نے بولنگ میں بھی مایوس کن آغاز کیا جس کی وجہ سے آسٹریلیا نے پاور پلے میں 90 رنز بنالیے۔

حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ آسٹریلیا نے مڈل اوورز میں اچھی بولنگ کی، 270 ایک اچھا اسکور تھا ہم نے بولنگ میں اچھی شروعات نہیں کی۔

افغان کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا نے پاور پلے کا فائدہ اٹھایا ہم اس سے سیکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں