تازہ ترین

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

طالبان نے افغانستان میں آئین نافذ کرنے کا اعلان کردیا

کابل : افغانستان میں ظاہر شاہ کے دور کا آئین عارضی طور پر نافذ کیا جائے گا، آئین سے اسلامی شریعت کے مخالف اصول نکال دئیے جائیں گے۔

طالبان کے وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے کہا ہے کہ اسلامی امارت میں افغانستان کے سابق بادشاہ ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو عارضی طور پر نافذ کیا جائے گا۔

منگل کو طالبان کی وزارت انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر انصاف نے یہ بات چین کے سفیر وانگ یو کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس آئین میں سے وہ حصے نکال لیے جائیں گے جو اسلامی شریعت اور اسلامی امارات کے اصولوں کے مخالف ہوں گے۔

افغان خبر رساں ایجنسی خامہ پریس نے کہا ہے کہ سابق صدر حامد کرزئی کے دور حکومت کے پہلے برسوں میں بھی ظاہر شاہ کے آئین کو نافذ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ افغانستان کے لیے ایک نئے آئین کی ضرورت ہے جو آزاد افغانستان میں بنایا جائے گا اور اس میں سب کے حقوق درج ہوں گے، طالبان نے کہا تھا کہ وہ شریعت کے مطابق ملک میں نیا آئین نافذ کریں گے۔

افغانستان کا موجودہ آئین جنوری 2004 میں بنایا گیا تھا۔ اس آئین کو بنانے کے لیے افغان سیاستدانوں اور عمائدین نے ملک کے طول و عرض میں جرگے منعقد کیے تھے۔ افغانوں کا کہنا ہے کہ ان کا موجودہ آئین اسلامی اصولوں کے مطابق ہے۔

Comments