اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان میں کھیلیں گے یا نہیں؟ افغان کرکٹرز کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

افغان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں رحمن اللّٰہ گرباز اور محمد نبی نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے معروف کھلاڑیوں رحمن اللّٰہ گرباز اور محمد نبی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے۔

دونوں کھلاڑی کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 میں مختلف ٹیموں کے ہمراہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

افغان کرکٹر محمد نبی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی ایسی خبروں پر توجہ نہ دیا کریں جبکہ رحمن اللّٰہ گرباز نے کہا کہ مجھے پاکستانی شائقین نے بڑا پیار دیا ہے، میں پی ایس ایل میں کھیلا ہوں، ہم پاکستان جا کر ضرور کھیلیں گے۔

دوسری جانب سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کی مخالفت کردی۔

سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے آپ مجھے جواب دے دیں، وہاں کھلاڑیوں کی حفاظت کے معاملے پر تشویش ہے۔

دورہ پاکستان، شعیب ملک کا بھارتی ٹیم کو خاص مشورہ

ہربھجن کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہاں خود ان کے حالات ایسے ہیں کہ آئے دن کچھ نہ کچھ واردات ہوتی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان جانا محفوظ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں