منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

افغان کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کرکٹ بورڈ نے احسان اللہ جنت پر کرپشن کے الزام میں پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق بلے باز احسان اللہ پر کابل پریمیئر لیگ 2024 میں کرپشن کا الزام ہے جبکہ کرکٹر نے تمام الزامات تسلیم کیے ہیں۔

بورڈ نے احسان اللہ جنت کو آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا، اس قانون کے تحت اثر و رسوخ کا غلط استعمال اور میچ میں ہیرا پھیری کرنے کا الزام ہے۔

- Advertisement -

احسان اللہ جنت

اس خلاف ورزی کے نتیجے میں احسان اللہ پر فوری طور پر تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے پر 5 سال کی پابندی ہے۔

دوسری جانب افغان بورڈ 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی ممکنہ کرپشن میں ملوث ہونے کی تحقیقات کررہا ہے۔

واضح رہے کہ 26 سالہ افغان کرکٹر احسان اللہ جنت نے کیرئیر میں 3 ٹیسٹ میچز اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے سال 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں