جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ٹریفک حادثہ، معروف کرکٹر کوما میں چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی 29 سالہ نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلے گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’نجیب تراکئی گزشتہ 22 گھنٹوں سے کوما میں ہیں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نجیب تراکئی کی کار کو حادثہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پیش آیا، انہیں زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جس کے سبب وہ کوما میں چلے گئے۔

محمد ابراہیم مہمند نے بتایا کہ مداحوں کی جانب سے افغانستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نجیب تراکئی کو علاج کے لیے کابل یا بیرون ملک منتقل کیا جائے۔

واضح رہے کہ اوپنر نجیب ترکئی نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط سے 258 رنز اسکور کررکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں