تازہ ترین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات...

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

افغانستان: مسجد اور منی بس میں دھماکے، 11 جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مزار شریف میں بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کابل کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب مقامی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کابل کی مسجد میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی اب تک پانچ لاشیں موصول ہوئی ہیں اور ایک درجن سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے اندر رکھا گیا جس کے پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح شمالی صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں تین دھماکے ہوئے جس میں 9 افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔

دھماکوں کی ذمہ داری تاحال ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Comments