تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان سے شکست کا بدلہ لے لیا

شارجہ: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے حساب برابر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پاکسے کے 14 گیندوں پر 31 رنز نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، دانوشکا گناتھیلاکا نے میچ کے آخری لمحات میں 20 گیندوں پر 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ایک سو چہتر رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر بیٹرز نے بھی جارحانہ انداز اپنایا، پتہم نسانکا 35، کوشال مینڈس نے 36 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح بنیاد رکھی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم یہ فتح کے لئے ناکافی تھا۔ راشد خان اور محمد نبی کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔Image

 شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکن کپتان دسون شاناکا نے ٹاس جیتا اور افغانستان کو بلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغان اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ موڈ میں نظر آئے، جنہوں نے سری لنکا کے کسی بولر کو نہ بخشا، افغان بیٹرز نے 45 گیندوں پر 84 رنز کی انتہائی دلکش اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔

ابراہیم زردان بھی 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نجیب اللہ زردان 17، اوپنر بیٹر حضرت اللہ زازئی 13 رنز بناسکے۔Imageسری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہیش تھیکشنا اور آسیتھا فرنینڈو کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے میچ میں بھی ہدف حاصل کیا، ہم اسی سلسلے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اس میچ میں ہمیں مزید شراکت داری لگانی ہوگی۔

افغان کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، مگر اب ہم ایک بہترین مجموعہ دینے کی بھرپور کوشش کرینگے، انہوں نے کہا کہ شارجہ کی بے جان پچز پر ہمارے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہم خوش ہیں کہ ہمیں مزید میچ کھیلنے کو ملے۔Imageافغانستان نے آج کے میچ میں ایک تبدیلی کی ، عظمت اللہ عمرزئی کی جگہ سمیع اللہ شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ دو ہزار بائیس میں افغانستان اور سری لنکا دوسری بار مدمقابل ہیں، گروپ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -