پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

افغٖانستان: پکتیکاڈرون حملہ،حقانی نیٹ ورک کااہم کمانڈر سراج الدین خادمی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغٖان صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کااہم کمانڈر سراج الدین خادمی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم رکن سراج الدین خادمی ہلاک ہوگیا۔حقانی نیٹ ورک کے لاجسٹک کمانڈر اور کوئٹہ شوریٰ کے رکن سراج الدین خادمی کو جنوب مشرقی صوبے پکتیکا میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق سراج الدین خادمی دہشتگرد کارروائیوں کے لئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ڈرون حملے میں دہشگردوں کا اسلحہ بھی تباہ کیا گیا جبکہ کچھ شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔

تاہم افغان طالبان نے ڈرون حملے میں اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ حقانی نیٹ ورک 1970 کی دہائی کے آخر میں جلال الدین حقانی نے قائم کیا تھا، یہ گروپ عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور افغان طالبان کا حصہ ہے اور خطے میں دیگر دہشت گرد تنظیموں کو حملوں میں تعاون فراہم کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں