کابل: افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلہ کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے بدغیس میں زلزلے کے باعث اموات کی تعداد26 ہوگئی، مرنے والوں میں 4 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ضلع قادیس میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بدغیس میں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں، تباہ کن زلزلے سے700 سے زیادہ مکانات متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں : افغانستان میں زلزلے سے تباہی، متعدد اموات
خیال رہے کہ اس سے تین دن قبل افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے جموں و کشمیر تک محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔