ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست ہوئی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست ہوئی ہے، بائیڈن انتظامیہ بری طرح ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ری پبلکن ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر بائیڈن پر برس پڑے اور کہا جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، وہ افغانستان میں ناکام ہوگئے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے طالبان کو کھلا راستہ دیا اور انخلا کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن سے دشمن خوفزدہ ہے اور نہ اس کی کوئی عزت کرتا ہے، افغانستان میں ہونے والی شکست دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست قرار پائی ہے۔

افغانستان پر طالبان کا قبضہ: ٹرمپ نے بائیڈن کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

خیال رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے اور افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں امریکی صدر جوبائیڈن سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ساتھیوں کو ایک ای میل کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ جوبائیڈن نے جو افغانستان کے ساتھ کیا ہے اس سے امریکا کی بدنامی ہوئی ہے اس لیے صدر بائیڈن کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں