اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

انسداد پولیو مہم، افغانستان نے پاکستان سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان نےانسدادِ پولیومہم کے لیے پاکستان سےتعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی ویکسین کے حوالے سے ذہن سازی کے لیے مدد کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان انسداد پولیو ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران افغان حکام نے افغانستان میں پولیو کے مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔

افغان حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان میں والدین کے ذہنوں میں انسداد پولیو مہم سے پائے جانے والے شکوک شبہات اور ویکسین سےمتعلق غلط تصورات کو دور کرنے کے لیے ذہن سازی کی ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان سے مدد اور تعاون کے طلب گار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اپیل کی کہ نامورپاکستانی علمائے اکرام ویکسین اور انسداد پولیو مہم سےمتعلق افغان علماء کی تربیت کریں تاکہ افغان علمائے اکرام اپنے عوام کو شرعی حوالے سے آگاہی فراہم کر سکیں اور ملک میں پُرامن انسداد پولیو مہم جاری رکھی جا سکے اور پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سرحدی علاقوں میں ویکسین سےمتعلق منفی تاثر پایا جاتا ہے،افغان والدین میں پولیوویکسین سےانکارکی شرح زیادہ ہے جس کے لیے شرعی عذر بھی پیش کیا جاتا ہے اور حکومت کے لیے پولیو مہم کو جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد پولیو مہم اور پولیو ویکسین کے حوالے سے افغان علماء کے اشکال دور کرنے اور تربیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے جب کہ رواں سال کی پولیو مہم دونوں ممالک میں ایک ساتھ چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں