جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

افغانستان کا انگلینڈ کو 285 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ورلڈکپ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے285 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے اننگ کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ کھوئے ساتویں اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل اور پندرھویں اوور میں سنچری مکمل کرائی۔

انگلینڈ کو پہلی کامیابی زردان کی صورت میں ملی جب وہ عادل رشید کی گیند پر جو روٹ کا کیچ بن گئے۔ انہوں نے 28 رنز بنائے۔ اس وقت افغانستان کا مجموعی اسکور 114 رنز تھا۔ نئے آنے والے بلے بھی اگلے اوور میں عادل رشید اور وکٹ کیپر بٹلر کے گٹھ جوڑ کا نشانہ بن گئے اور اسٹمپ ہوکر 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے

- Advertisement -

رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر 80 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

اکرام علی خیل نے 66 گیندوں پر ذمہ دارانہ 58 رنز بنائے جب کہ مجیب الرحمان اور ابراہیم زدران نے 28 ،28 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ریس ٹوپلی، لیونگ اسٹون اورجوروٹ کی1،1وکٹ لی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں