دبئی: افغانستان نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈ بناڈالے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی خاص بات بائیں ہاتھ کے بلے باز حشمت اللّٰہ کی ڈبل سینچری تھی، اس اعزاز کے ساتھ ہی وہ افغانستان کی جانب سے ڈبل سینچری بنانے والے پہلے افغان کرکٹر بنے۔
ابوظہبی میں جاری زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں افغان کرکٹر حشمت اللّٰہ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے لئے 21 چوکے اور ایک چھکے کا سہارا لیا، میچ کے دونوں دن زمبابوے بولرز مکمل بے بس دکھا ئی اور صرف چار وکٹیں حاصل کرسکے۔
افغانستان نے 545 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا، خیال ہے کہ افغانستان کی ٹیم گزشتہ 10 اننگز میں 400 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پائی تھی یہ افغانستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
First Afghanistan player to score a Test double ton!
Take a bow, @Hashmat_50 🔥#AFGvZIM pic.twitter.com/rJeKIYmmXS
— ICC (@ICC) March 11, 2021
اس کے علاوہ افغانستان کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز اصغر افغان نے 164 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی، اصغر افغان اور حشمت اللّٰہ کے درمیان 307 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم ہوئی جو افغانستان کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر اب تک کی سب سے بڑی شراکت ہے، اس سے قبل افغانستان کی جانب سے سب بڑی شراکت 139 رنز کی تھی۔
واضح رہے کہ زمبابوے کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔