پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

پاکستان میں افغانستان سے دراندازی: ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ سامنے آرہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ سامنے آرہا ہے، پاکستان میں ایک اور ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت سامنےآگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے، 28 فروری 2025 کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان ہلاک 14 دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے، افغان دہشتگرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشتگرد مجیب الرحمان دندار گاؤ ں افغان صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا، اس سے پہلے 30 جنوری کو بدرالدین کو ڈی آئی خان آپریشن میں ہلاک کیا گیا، دہشتگرد بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان شہریوں میں اکثر پاکستان میں علاج یافتنہ الخوارج کے جال میں پھنس جاتے ہیں، بہت سے افغان دہشتگرد مرضی سے بھی فتنہ الخوارج میں شامل ہورہے ہیں، افغان حکومت اہلکار، تحریک طالبان افغانستان کے سابق کمانڈرز کے بھی دہشتگردوں سے روابط ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں