اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، افغان حکومت ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنوں چھاؤنی پر حملے کے بعد پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے، افغانستان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا اور مراسلہ حوالے کیا ہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، افغان حکومت بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے، بنوں میں حملہ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ نے کیا، حافظ گل بہادر گروپ پاکستان میں متعدد حملوں میں ملوث ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بنوں چھاؤنی میں دہشتگردانہ حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے، حافظ گل بہادر گروپ کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ ملکر پاکستان میں متعدد حملوں کا ذمہ دار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت تحقیقات اور بنوں حملے کےذمہ داروں کیخلاف مؤثر کارروائی کرے، ایسے واقعات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی روح کے بھی خلاف ہیں۔

بنوں کنٹونمنٹ حملہ علاقائی امن کیلئےدہشتگردی سے لاحق سنگین خطرے کی نشاندہی ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے اور خطرات کیخلاف سلامتی برقرار رکھنے کے عزم پر ثابت قدم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں