جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

افغانستان میں امریکی اسلحہ، ٹرمپ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں امریکی اسلحے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر امریکی فوج کے انخلا کے بعد اسلحہ افغانستان چھوڑنے کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے، اب امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کر دی ہے۔

گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے کابینہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ افغان سرزمین سے انخلا کے وقت اربوں ڈالرز کے ہتھیار چھوڑ دیے گئے تھے، ہم اپنا چھوڑا ہوا اسلحہ واپس لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اب امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دنیا کو فروخت کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے ’غزہ ریزورٹ‘ کی اے آئی ویڈیو شیئر کردی

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے افغان جنگ کے حوالے سے کہا ’’امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالرز خرچ کیے اور وہاں سے واپسی پر اربوں ڈالرز کے ہتھیار وہیں چھوڑ دیے، افغانستان اب امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دنیا کو فروخت کر رہا ہے، ہم افغانستان میں اپنا چھوڑا ہوا اسلحہ واپس لیں گے، افغانستان میں ہر سال ہزاروں امریکی فوجی گاڑیوں اور رائفلز کی نمائش کی جاتی ہے۔‘‘

یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانت کون دے گا؟ ٹرمپ نے بتا دیا

ٹرمپ نے چین کے بارے میں کہا کہ امریکا چین تائیوان تنازع میں ملوث نہیں ہوگا، چین سے سرمایہ کاری چاہتے ہیں، ٹرمپ نے کہا چینی صدر شی جن پنگ سے اچھے تعلقات ہیں، ہم چاہتے ہیں چین امریکا میں سرمایہ کاری کرے، امریکا بھی چین میں سرمایہ کاری کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں