جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ بغیر کوئی گیند پھینکے ختم ہونے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کوئی گیند پھینکے ہی ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا، بھارتی بورڈ کی کوتاہی لے ڈوبی۔

افغانستان کے ارمان بارش میں بہہ گئے اور وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے سے اب تک مکمل طور پر محروم رہا ہے، واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بدھ کو بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد ٹیسٹ میچ کے مکمل واش آؤٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کیلئے نوائیڈا کا گراؤنڈ فراہم کیا تھا، جہاں ناقص انتظامات پر افغانستان بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

- Advertisement -

نوائیڈا اسٹیڈیم میں سہولیات ناکافی تھیں اور میچ کے ابتدائی دو دن بھی بارش کی وجہ سے گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانےکے انتظامات مناسب نہیں تھے۔

وینیو کی خراب صورتحال پر افغان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے ناراضی کا اظہار کیا، حکام کا کہنا تھا کھلاڑی اسٹیڈیم کی حالت دیکھ کرناخوش ہیں وہ دوبارہ اس وینیو پر نہیں آئیں گے۔

افغان ٹیم اپنے ہوم میچز بھارت یا متحدہ عراب امارات میں کھیلتی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل کے میچوں کے لیے اس اسٹیڈیم میں واپس نہیں آئے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بنیادی سہولیات کی کمی کو بنیادی وجہ بتاتے ہوئے مستقبل کے میچز لکھنؤ میں منتقل کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں