اشتہار

افغانستان کی فضائی حدود: بین الاقوامی تنظیم کا نیا سیفٹی ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کی فضائی حدود کے حوالے سے پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم(ایفالفا) نے نیا سیفٹی ہدایت نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کابل میں لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے کنٹرول ٹاور کی محدود خدمات دستیاب ہیں۔

پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم کا اپنے مراسلے میں کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن تیکنیکی معاونت افغان سول ایویشن کو فراہم کررہا ہے، فضائی حدود کی معلومات دینے میں پاکستان اور افغانستان کی مدد کررہا ہے، افغان سول ایوی ایشن میں سینیئر افسران تعینات کردیے گئے ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سینیئر افسران کےپ وائنٹ آف کانٹیکٹ سے متعلق اکاؤ کو آگاہ کردیا گیا ہے، افغان فضائی حدود کے حوالے سے معلومات ویب پیجز اور سائٹس پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

ایفالفا نے بتایا کہ مزارشریف ایئرپورٹ پر فلائٹ انفارمیشن سروس مہیا کردی گئی ہے، گزشتہ دنوں ویڈیو کانفرنس میں افغان حکام شریک ہوئے، بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کو آگاہ کردیا افغانستان میں صورت حال مستحکم ہے، حالات میں بہتری کے باعث اسٹیک ہولڈرز کے مابین رابطے مستحکم ہوں گے۔

نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ، پروازوں کیلیے اجازت طلب

دوسری جانب نئی افغان حکومت کا پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔ افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے خطے کے ذریعے ‘سی اے اے’ سے رابطے کی کوشش کی جس میں افغانستان کی ایئرلائنز آریانا اور کام ائیر کی پاکستان کے لیے شیڈول پروازوں کی اجازت طلب کی گئی۔

پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پر مانگی گئی، خط کے متن میں یہ بھی تھا کہ امریکی فوجیوں نے انخلا کے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں، قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولت بحال کی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں