آسٹریلیا کی جانب سے دوبارہ سیریز ملتوی کرنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا سخت ردعمل آگیا۔
افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت اپنی پالیسیاں کرکٹ بورڈ پر مسلط نہ کرے، آسٹریلیا فل ممبر بورڈ کو احترام دے اور متبادل حل نکالے۔
افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بورڈ پر حکومتی دباؤ کو سمجھتے ہیں۔
کرٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مسلسل رابطے میں رہے تاکہ دستبرداری کے اعلان سے قبل کوئی حل نکالا جاسکے، آسٹریلیا سے دوسری مرتبہ سیریز ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی۔
تاہم گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ نے جاری بیان میں کہا تھا کہ ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے 12 ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے کہ حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، اس لیے ہم اپنے ماضی کے مؤقف پر قائم ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ برس بھی خواتین کے حقوق کو جواز بنا کر افغانستان سے سیریز ملتوی کردی تھی۔