اشتہار

افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ترجمان طالبان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف بطور اڈہ استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان نے بڑا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے چینی حکام سے طالبان وفد کی ملاقات کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ طالبان افغانستان کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

محمد نعیم نے کہا کہ چینی حکام نے طالبان وفد کی یقین دہانی کے بعد وعدہ کیا کہ وہ افغانستان کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا اور افغانستان کے امن و استحکام کےلیے معاونت کرے گا۔

- Advertisement -

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی حکام سے ملاقات کے بعد طالبان کو ایسے وقت پر عالمی سطح پر تقویت مل سکتی ہے جب افغانستان میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا شروع ہوتے ہی افغان طالبان نے متعدد اضلاع پر حملے کر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے جب کہ اب بھی متعدد علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں