تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایشیا کپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز

دبئی: ایشیا کپ میں افغانستان نے بولنگ کے بعد بلے بازی میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو با آسانی شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے دئیے گئے 105 رنز ہدف افغانستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، افغان اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں اوپنرز نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیل کر شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا، افغانستان کی پہلی وکٹ 83 رنز پر گری جب رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں تین چوکوں سمیت چار بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

افغان ٹیم کی دوسری وکٹ ابراہیم زردان کی صورت میں گری جب وہ 15 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، افغان اوپنرز حضرت اللہ زازئی 37 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے وینڈو ہاسارنگا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔Imageاس سے قبل دبئی اسپورٹس کمپلیکس میں افغانستان کے کپتان محمد نبی کا ٹاس جیت پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

افغان بولر نے نوین الحق نے پہلے ہی اوور میں پاتمھم نسانکا کو 3 رنز پر چلتا کیا تو دوسرے اوور میں فضل الحق فاروقی نے کوشال مینڈس اور چریتھ اسالانکا کو چلتا کیا۔

سری لنکن بیٹر دنشکا گناتھیلاکا اور چریتھ اسالانکا نے کچھ مزاحمت کی اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 49 کے مجموعی اسکور پر دنشکا گناتھیلاکا 17 رنز بناکر مجیب الرحمان کا شکار ہوئے۔ساٹھ کے مجموعے پر ہراسنگا 2 رنز بناکر مجیب کا دوسرا شکار بنے،اس کے بعد کوئی بھی سری لنکن بیٹرز افغان بولرز کے وار نہ سہہ سکا، دسون شاناکا 0، مہیش ٹھکشانہ صفر متھیشا پتھیرانا 5 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پکسا نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ چمیکا کرونارتنے 31 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوین الحق کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے بعد گفتگو میں افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، ہم اس وکٹ پر چانس لینا چاہ رہے ہیں۔

سری لنکا کے کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

افغانستان فائنل الیون

محمد نبی کی قیادت میں افغانستان ٹیم حضرت اللّٰہ زازئی، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، کریم جنت، نجیب اللہ زادران، راشد خان، عظمت اللّٰہ عمر زائی، نوین الحق، مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی پر مشتمل ہے۔

سری لنکا ٹیم

سری لنکا کی قیادت دسن شناکا کر رہے ہیں، آئی لینڈرز کی جانب سے دو کھلاڑیوں نےمتھیشا پتھیرانا اور دلشن مادوشنکا نے ڈیبیو کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں دنشکا گناتھیلاکا، پاتمھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسالانکا، بھانوکا راجا پکسا، ہراسنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -