بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

افریقی یونین کا حکومتی تختہ الٹنے والی نائیجر فوج کو الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی یونین نے نائیجر کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے فوج کو 15 روز میں واپس بیرکوں میں جانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی یونین نے نائیجر کی فوج ملک میں فوری طور پر آئین بحال کرکے اور بلا مشروط بیرکوں میں واپس جائے جب کہ عالمی برادری نے بھی بایجر میں جمہوری حکومت کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نائیجر میں معزول صدر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو افریقی ملک نائیجر میں فوج نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹا تھا اور فوج کے سربراہ نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا۔

نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر میں پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ شہریوں اور فورسز کے درمیان تصادم اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں وقت گزرنے کے ساتھ مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں