موہالی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں بہت غلطیاں ہوئیں، وکٹ کو بہتر اندازسےنہ سمجھنےکی غلطی ہوئی۔
کپتان شاہد آفریدی نے موہالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلکتہ میں بھارت کے ساتھ کھیلا گیا میچ اب ماضی بن چکاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وکٹ کو بہتر انداز میں نہ سمجھنے سمیت بہت غلطیاں سرزد ہوئیں جن کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ شائقین کا غصہ جائز ہے، ہم مثبت اندازسےلےرہے ہیں۔
انہوں نے آئندہ روز ہونے والے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے حوالے سے کہا کہ موہالی کی وکٹ ہمیشہ سےاچھی رہی ہے، کیوی کوچ سےمتفق نہیں کہ یہ وکٹ صرف نیوزی لینڈ کوسوٹ کرتی ہے۔