جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’ورلڈ کپ میں کھلاڑی 2009 کی تاریخ دہرائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور 2009 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ہیرو شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم 2009 کی طرح چیمپئن بن سکتی ہے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ 12 سال قبل بھی پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تب بھی پوری قوم میں مایوسی تھی، تین ماہ بعد ورلڈ کپ ہوا تو اس وقت پاکستان ٹیم ہی تھی جس نے قوم کو ٹائٹل جیت کر خوشی کا موقع فراہم کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں اب بھی وہی جذبہ نظر آرہا ہے حالات بھی پہلے سے زیادہ مختلف نہیں ہیں، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے ملتوی ہونے سے پاکستان میں شائقین آج بھی مایوس ہیں، امید ہے کہ یو اے ای میں ہونے والی ورلڈ کپ میں کھلاڑی 2009 کی تاریخ دہرائیں گے۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ ہمیں سوٹ کرتا ہے، ہم ٹی ٹوینٹی میں ہر ٹیم کے خلاف کامیاب رہے ہیں، پاکستان کی موجودہ ٹیم میں تجربہ کھلاڑیوں کی کمی ہے لیکن قومی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، قومی ٹیم کسی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 2009 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شاہد آفریدی نے سیمی فائل اور فائنل میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں