جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شاہد آفریدی نے قومی فٹنس کیمپ میں شمولیت سے انکارکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے نامورکرکٹر شاہد خان آفریدی نے کاوئنٹی کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقدہ فٹنس کیمپ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

شا ہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغامات میں کہاہے کہ انہوں نے پی سی بی کو مطلع کردیا ہے کہ وہ گھٹنے کی
تکلیف کے سبب فٹنس کیمپ میں شرکت نہیں کرسکتے۔

- Advertisement -

آفریدی نےکہا کاؤنٹی سیزن سے پہلے مکمل فٹ رہناچاہتاہوں۔ ٹیسٹ دے کررسک نہیں لےسکتا۔ جس وقت سلیکشن کے لئے دستیاب ہوا اس وقت فٹنس ٹیسٹ دوں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈنےفٹنس ٹیسٹ میں آفریدی کی غیرموجودگی کی تصدیق کردی۔ پی سی بی کاکہناہےآفریدی نے فیصلےکے متعلق بتادیا، وہ چاہتے ہیں کاؤنٹی سیزن سے پہلے مکمل فٹنس حاصل کرلیں۔

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق عمرے کی ادائیگی کےباعث چند روزبعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ہمراہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بھی فٹنس کیمپ میں طلب کیا تاہم ان
تینوں کے نام بورڈ کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

قومی سلیکشن کمیٹی مئی کی 14 تاریخ سے کاکول میں ہونے والے تربیتی کے لئے مندرجہ ذٰیل کھلاڑیوں کے
ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ کے لئے فٹنس ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک قومی کرکٹ اکادمی لاہور میں ہوں گے۔

فٹنس کیمپ کے لئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی تفصیل

اوپننگ بلے بازوں میں محمد حفیظ، سمیع اسلم، افتخار احمد، اظہرعلی، شرجیل خان، خ خرم منظور اور شان مسعود شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بلے بازوں میں یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، شعیب ملک، بابراعظم، حارث سہیل، خالد لطیف، فواد عالم، اکبر الرحمان اور آصف ذاکر شامل ہیں۔

آل راؤنڈرز میں انور علی، بلاول بھٹی کو کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلرز میں محمد عامر، راحت علی، عمران خان، سہیل خان، جنید خان، حسن علی کو ٹیم میں لیا گیا ہے جبکہ اسپنرز میں یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد اصغر، عماد وسیم، بلال آصف اور زوہیب خان شامل ہیں۔

وکٹ کیپرز میں سرفراز احمد، محمد رضوان اور عدنان اکمل کیمپ کا حصہ بنیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں