تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شاہدآفریدی نے ’نئی اوپننگ‘ جوڑی بتا دی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بابراعظم کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا مشورہ دے دیا۔

ورلڈکپ میں مسلسل ناکام ہوتی جوڑی اور محمد حارث کی پاور ہٹنگ کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے کرکٹ ماہرین اوپنرز کو تبدیل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کی کپتان کو ون ڈاؤن آنے اور رضوان کے ساتھ محمد حارث کو اوپنر بھیجنے کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو جارحانہ بلے باز حارث اور شاداب جیسے پاور ہٹنگ کرنے والوں کی ضرورت ہے اس لیے رضوان اور حارث کو اوپنر اتارا جائے اور کپتان خود ون ڈاؤن آئیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے متوازن بیٹنگ لائن ضروری ہے اس لیے بیٹنگ لائن میں تھوڑی تبدیلی کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -