کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف بیان نے تہلکہ مچادیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بوم بوم آفریدی کے مودی کے خلاف بیان نے بھارتی کرکٹرز کو مرچیں لگادیں، آفریدی کا بیان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
شاہد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس سےبھی بڑی بیماری مودی کے دل و دماغ میں ہےاور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک عرصے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا حساب مودی کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا پڑے گا۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آفریدی سے دوستی ختم کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا مذاق اڑانے والے آفریدی اب ان کے دوست نہیں رہے۔
یووراج سنگھ نے کہا کہ انہوں نے آفریدی کی مدد انسانیت کی بنیاد پر کی تھی مگر وہ آئندہ کبھی ایسا نہیں کریں گے۔
Yes NEVER AGAIN no matter what https://t.co/PZBWAEoloR
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) May 17, 2020
شیکھر دھون بولے ساری دنیا کرونا سے لڑرہی ہے اس وقت بھی آفریدی کو کشمیر کی پڑی ہے، سریش رائنا نے شاہد آفریدی کے بیان کا غصہ پاکستانی قوم پر نکالا۔
Is waqt jab saari duniya corona se lad rahi hai us waqt bhi tumko kashmir ki padi hai.
Kashmir humara tha humare hai aur humara hi rahega. Chaiyeh 22 crore le ao, humara ek, sava lakh ke barabar hai . Baaki ginti apne aap kar lena @SAfridiOfficial— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) May 17, 2020