کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست پر قومی کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔
The batting side dug a hole that even the worlds best bowling couldn’t fill. Outstanding effort by the team to get to the final against all odds and a great game of cricket. England came well prepared. Chin up boys, we are the runners up of the #T20WorldCup https://t.co/xbRAonpIKS
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 13, 2022
شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ سائیڈ نے ایک ایسا گڑھا کھودا، جسے دنیا کی بہترین باؤلنگ بھی نہیں بھر سکتی کیونکہ فائنل میچ کے لئے انگلینڈ پوری تیاری کے ساتھ آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ورلڈکپ اٹھائیں گے، پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے‘ (ویڈیو)
بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹ قومی کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا جشن منائیں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رنر اپ ہیں۔
واضح رہے کہ آج انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیا عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔