سیف علی خان کے دوست افسر زیدی کون ہیں اور بالی ووڈ اداکار پر حملے کے بعد ان کا نام اتنا زیادہ خبروں کی زینت بننے کی وجہ سامنے آگئی۔
باندہ میں واقع فلیٹ میں جب سیف علی خان پر چاقو سے جان لیوا حملہ ہوا تھا تو اس کے بعد سب سے پہلے اسپتال پہنچنے والوں میں سے ایک چھوٹے نواب کے پرانے دوست افسری زیدی بھی تھے، اس کے بعد سے ہی وہ کافی جگہ سیف کے ساتھ نظر بھی آئے۔
شروع شروع میں اس بات میں تھوڑی کنفوژن تھی کہ سیف کو اسپتال کس نے پہنچایا ہے، ان کے 23 سالہ بیٹے ابراہیم نے یا پھر ان کےساتھ اس وقت 8 سالہ بیٹا تیمور علی خان تھا۔
View this post on Instagram
تاہم اب میڈیا میں سامنے آنے والے نئی افواہوں کے مطابق انھیں دوست افسر زیدی ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے کر آئے تھے کیوں کہ انہی کا نام سیف کے میڈیکل فارم میں لکھا ہے۔
افسر زیدی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اسی رات فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے تھے، تاہم سیف کو لے کر اسپتال جانے والے وہ نہیں تھے، پٹودی فیملی کی جانب سے فون کال کے بعد وہ فوری طور پر اسپتال پہنچے تھے۔
سیف علی خان کے قریبی دوست جب اسپتال پہنچے تو انھوں نے اپنا نام فارم پر درج کروایا کیوں کہ سیف کے ساتھ جانے والا تیمور بہت چھوٹا تھا۔
افسر پرانے دوست ہونے کے علاوہ سیف علی خان کے بزنس پارٹنر بھی ہیں، وہ اداکار کے برینڈ ’دیٹس ناٹ آل‘ کے کو-فاؤنڈر بھی ہیں، اس کے علاوہ افسر زیدی انٹرٹینمنٹ کمپنی ایکس انٹرٹینمنٹ کے بھی فاؤنڈر ہیں اور اس کا تعلق بھی سیف علی خان سے ہے۔
’بیٹے کی چیخ سے آنکھ کھلی اور پھر۔۔۔ ‘ سیف علی خان نے حملے کی ہولناک تفصیلات بیان کردیں