تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

انہونی : امریکا میں پیش آنے والا ناقابل یقین واقعہ

فلوریڈا : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہونے والے رابطے نے بچھڑے ہوؤں کو ملادیا، امریکہ میں ہونے والے اس واقعے نے دیکھنے والوں کو رلادیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اپنے والد کے ہاتھوں اغواء ہونے والی ایک لڑکی 14 برس کے بعد امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر اپنی ماں سے ملی ہے۔

سنہ2007 میں جیکولین ہرنینڈس چھ سال کی عمر میں لاپتہ ہوگئی تھیں اور یہ معمہ اب تک حل نہیں ہوا تھا لیکن پھر رواں ماہ انھوں نے خود اپنی والدہ سے فیس بک پر رابطہ کیا۔

انھوں نے اپنی والدہ اینجلیکا وینسز سالگاڈو کو بتایا کہ وہ میکسیکو میں ہیں، اب جیکولین کی عمر 27 برس ہے۔ ماں بیٹی کی ملاقات پیر کے روز ٹیکساس میں ہوئی۔ ماں بیٹی کی یہ ملاقات ریاستی اور وفاقی سطح پر موجود بہت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

ہرنینڈس کا تعلق کلرمونٹ فلوریڈا سے ہے انھیں ان کے والد پیبلو ہرنینڈس نے مبینہ طور پر 22 دسمبر 2007 کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ پیبلو ہرنینڈس اس وقت کہاں ہیں یہ واضح نہیں تاہم ان کے خلاف سنگین جرم کا ارتکاب کرنے پر وارنٹ جاری ہوا ہے۔

دو ستمبر کو وینسزسالگاڈو نے کلر مونٹ پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ ان سے ایک لڑکی نے آن لائن رابطہ کیا ہے اور وہ ان کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

بعد ازاں فلوریڈا اور ٹیکساس کی پولیس اور محکمہ داخلہ کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک منصوبہ تیار کیا تاکہ وہ اس نوجوان لڑکی کی وینسز سالگاڈو سے ملاقات کے دوران اس کی شناخت کی تصدیق کریں۔

فیس بک پر ہونے والے رابطے میں ہرنینڈز اور وینسز سالگیڈو نے ٹیکساس میں لاریڈو کے داخلی مقام پر ملنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا۔ بہت جلد ہی دستاویزات نے ثابت کر دیا کہ وہ ان کی بیٹی ہیں۔

پیر کو جاری بیان میں کلرمونٹ پولیس کے چیف چارلس براڈ نے کہا کہ ایک مشترکہ کوشش تھی جس سے بیٹی 14 سال بعد ماں سے ملی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے کلرمونٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی فوری ردعمل نہیں مل سکا۔

Comments

- Advertisement -