کراچی : پاکستان کے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے نیچے گر کر ایک ارب89 کروڑ40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ترسیلات زر 31ماہ بعد 2ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ترسیلات زر جنوری2023میں ایک ارب89 کروڑ40 لاکھ ڈالر رہ گئے، ترسیلات زر میں جنوری2022کے مقابلے میں13فیصد کمی ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2022 کے مقابلے میں ترسیلات زر میں10فیصد اور جولائی تا جنوری کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ11فیصد کی کمی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق رواں سال 7 ماہ میں ترسیلات زر 16 ارب ڈالر کے رہ گئے ہیں۔