جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن: 36 گھنٹے بعد ملک بھر میں بجلی مکمل بحال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے 36 گھنٹے بعد ملک بھر میں بجلی مکمل بحال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چھتیس گھنٹے بعد مکمل بحال کردی گئی، پاور ڈویژن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بجلی کی جنریشن اور ٹرانس میشن کا نظام فعال کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ کراچی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی بجلی بھی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے، تیز ترین بحالی وزارت توانائی، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی کی محنت کا نتیجہ ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب شارٹ فال کے باعث مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس 50فیصدبجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 10 یونٹس بند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 7ہزار 932 میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگا واٹ تک ہے۔

مختلف ذرائع سے بجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار 68 میگاواٹ ، آئی پی پیزکی بجلی کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 500 میگا واٹ ، نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 2100 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ پانی سےساڑھے 3 ہزار میگاواٹ بجلی ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار میگا واٹ ، ونڈ پاور پلانٹس 850 میگا واٹ اورسولرپلانٹس سے پیداوار 155 میگا واٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں