تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی عدالت سے 76 سال بعد خاتون کو انصاف مل گیا

ممبئی : بھارت کی عدالت نے 76 سال تک مقدمے کی طویل ترین سماعت کے بعد مدعی 93 سالہ خاتون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اس کی جائیداد واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بمبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز مہاراشٹر حکومت کو ہدایت کی کہ وہ جنوبی ممبئی کے دو فلیٹوں کا قبضہ 1942 میں مانگے جانے کے 76 سال بعد ایک 93 سالہ خاتون مالک ایلس ڈیسوزا کو واپس دے دے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ عدالتی فیصلے کے بعد گزشتہ آٹھ دہائیوں سے جاری جائیداد کا یہ تنازعہ اپنے اختتام کو پہنچا، مذکورہ فلیٹس جنوبی ممبئی میں روبی مینشن کی پہلی منزل پر واقع ہیں اور ان کی پیمائش 500 مربع فٹ اور 600 مربع فٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 28مارچ 1942 کو اس وقت کے ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کے تحت عمارت کو سرکار نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ اس ایکٹ کے تحت برطانوی سامراج کو نجی املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت تھی۔

عدالت نے اپنے حکم قرار دیا کہ جولائی 1946 میں ڈی ریکوزیشن آرڈر پاس ہونے کے باوجود مذکورہ فلیٹس کبھی بھی ان کی مالک ایلس ڈیسوزا کو واپس نہیں کیے گئے۔

فلیٹس کی مالکہ ایلس ڈیسوزا  نے اپنی درخواست میں مہاراشٹرا حکومت اور ممبئی کے کلکٹر کو جولائی 1946 کے ڈی ریکوزیشن آرڈرز کو نافذ کرنے اور فلیٹوں کا قبضہ ان کے حوالے کرنے کی ہدایت کی درخواست کی تھی، واضح رہے کہ یہ فلیٹس اس وقت ایک سابق سرکاری اہلکار کے قانونی وارثوں کے قبضے میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -