اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عامر لیاقت کے بعد ایک اور ممبر قومی اسمبلی پارٹی سے ناراض

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بعد ایک اور ممبر قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر پارٹی سے ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کے بعد پی‌ ٹی آئی کا ایک اور ممبر قومی اسمبلی نے آڈیو پیغام میں پارٹی سے ناراضی کا اظہار کردیا، آفتاب جہانگیر نے کہا ہم بھی کراچی سے منتخب ہوئےہیں، افسوس ہے ہمیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی سے کراچی کے معاملات میں مداخلت کی درخواست کی۔

خیا رہے آفتاب جہانگیر این اے 252 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

یاد رہے 2 روز قبل پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے گورنرہاؤس میں عشائیے پر نہ بلانے کا شکوہ ٹوئٹر پر کیا تھا، جس کے بعد پارٹی اور عامر لیاقت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے اور انھوں نے کراچی ایم پی ایز اورایم این ایزکا وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں : عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے گروپ چھوڑنے سے پہلے وائس میسج کیا، جس میں انھوں نے سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا خدا کے لیے بہتری لے آئیں، بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی ، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سےخراب نہ کریں،اپنے ہی لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنی ہے تو پھر آگے مسائل بنیں گے۔

تحریک انصاف نے عامر لیاقت کو پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا تھا جبکہ عامرلیاقت کی شکایتوں پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ردعمل دینے سے گریز کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید عامر لیاقت کو اثاثہ قراردیتے ہوئے کہا تھا لوگ دیکھیں گے صدارتی انتخابات میں وہ کس طرف ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں