پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

ابھی نندن کے بعد بھارتی بےوقوفی پر ایک اور ترانہ بنا رہے ہیں، ساحرعلی بگا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ ابھی نندن کے پکڑے جانے پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ نغمہ گایا تھا، ایک اور ترانہ بنا رہے ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں بطور مہمان شریک ہونے والے پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے بتایا کہ بھارت کی موجودہ بےوقوفی پر ایک اور ترانہ بنا رہے ہیں، پاکستانی قوم کے پیار پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ساحرعلی بگا نے کہا کہ ملک جب آزاد ہوا تھا تو اس وقت پہلی بات ہی پاکستان زندہ باد تھی، دنیا کو پیغام ہے کہ ہم پرامن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہےگا، کرکٹ میں صرف پاکستان اور بھارت کا میچ ہی دیکھتا ہوں۔

ساحرعلی بگا کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم، شاہد خان آفریدی اور کامران اکمل میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتا ہوں۔

سنیل گواسکر کے بیان پر باسط علی اور کامران اکمل کا شدید ردعمل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں