تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

آسٹریلیا کے بعد بنگلادیش نے نیوزی لینڈ سے بھی سیریز جیت لی

بنگلادیش نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم کے کپتان محمود اللہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ‏بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آج کی فتح کے ساتھ بنگلادیش نے 5 میچوں کی سیریز میں 3-ا کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا ‏پانچواں اور آخری میچ جمعہ کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلادیشی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے مہمان بلے باز ‏کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم صرف 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور پاور پلے میں وہ 32 رنز پر اس نے 3 مستند بلے ‏بازوں کو کھو دیا۔ اس موقع پر کپتان محمود اللہ وکٹ پر ڈٹ گئے اور محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔

کپتان نے 48 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے آخری اوور میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ‏چار اوورز کے کوٹے میں صرف 10 رنز دے پر 4 وکٹیں لینے والے بنگلادیشی بولر نسیم احمد کو مین آف دی میچ ‏قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -