اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

فخر زمان بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کے فین ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

فخر زمان بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کے فین ہوگئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے بعد پاکستان کو کوئی ایسا کھلاڑی ملا جس کے پاس بہترین شاٹس ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 34 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔

فخر زمان نے کہا کہ کھیل کے آغاز میں مجھے اور اوپنرز کو مشکل پیش آئی لیکن صائم ایوب کی شاندار اننگز نے  اس میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا، صائم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ میں ایک شاندار اضافہ ہے، ان کے شاٹس کی رینج واقعی بہت اچھی ہے۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے میچ سے پہلے کیا کہا تھا؟ حارث رؤف نے بتادیا

انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے، صائم اگر اسی انداز میں کھیلتے رہے تو وہ لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے کھیل سکے گا۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم بھی نوجوان بلے باز کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے میچ کے بعد کہا کہ صائم ایوب کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے، جب بھی اسے موقع ملتا ہے وہ خود کو منواتے ہیں۔

کپتان بابر کا کہنا تھا کہ ہماری جلد وکٹیں گرنے کے بعد صائم اور فخر نے شاندار بیٹنگ کی، جبکہ ہمیں ٹیم ورک کی وجہ سے کامیابی ملی۔

خیال رہے کہ پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان بلے باز صائم ایوب نے 28 گیندوں پر 47 رنز اسکور کیے، انہوں نے 28 گیندوں پر تیز رفتار 47 رنز کی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں