اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے بعد اب پنجاب کے میدان میں بھی سرگرم ہوگئی ہے اور اپنی سیاسی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کو تیز کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے بعد اب پنجاب کے میدان میں بھی سرگرم ہوگئی ہے اور اپنی سیاسی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کو تیز کردیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محبوب صوبے میں متحرک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے جنوبی پنجاب کے سیاسی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ٹاسک مخدوم احمد محمود کو سونپا ہے۔

دوسری جانب ملک احمد کے ظہرانے میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی یوسف رضا گیلانی سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں ملک کی معاشی، سیاسی اور پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے بعد آصف زرداری کی بلوچستان میں انٹری

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران آصف زرداری نے کئی بلوچ رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر بلوچ قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں