تازہ ترین

بھارت: یتیم خانے پر پولیس کا چھاپہ، 24 لڑکیاں بازیاب

نئی دہلی: بھارت کے یتیم خانے بچوں کے لیے جہنم بن گئے، تعلیم و تربیت کے بجائے جشم فروشی کرائی جانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ڈوریا میں بنے یتیم خانے سے فرار ہوکر پولیس اسٹیشن پہنچنے والی کم عمر لڑکی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر چوبیس لڑکیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

حکام کے مطابق یتیم خانے کی آڑ میں پناہ گزین کم عمر بچیوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دس سے پندرہ بچیاں لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بازیاب لڑکیوں نے انکشاف کیا ہے انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا تھا اور منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، بازیاب لڑکیوں کی عمریں چار سے بارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ یتیم خانے کی منیجر گرجا ترپاٹھی اور اس کے شوہر موہن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اترپردیش پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ این جی او کا لائسنس 2017 میں ختم ہوچکا تھا جبکہ یتیم خانے کی منیجر گرجا ترپاٹھی کی بیٹی بھی غائب ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

بازیاب ہونے والی ایک لڑکی کا کہنا ہے کہ ہم سے پورے شیلٹر ہوم کی صفائی کرائی جاتی تھی اور میں کام کا زیادہ دباؤ ہونے کی وجہ سے وہاں سے بھاگ گئی تھی۔

وزیراعلیٰ یوگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ابھیشک پانڈے سے شیلٹر ہوم کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -