تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کورونا کے بعد افریقی ملک میں خطرناک وبا پھوٹ پڑی، عالمی ادارہ صحت متحرک

کونیکری: افریقی ملک گِنی میں چار سال بعد ایبولاوائرس دوبارہ پھیلنا شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، حکومت نے وبا کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گنی میں 2016 کے بعد پہلی بار ایبولاوائرس کے متعدد کیسز آئے جن میں سے چار مریضوں کی اموات ہوئیں، محکمہ صحت کے عہدیداران نے وبا کی تصدیق کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کی اموات ہوئیں انہیں سانس لینے میں دشواری، بخار اور الٹیوں کا سامنا رہا۔ ایبولاوائرس پھیلنے کے بعد دیگر متاثرین کو تلاش کرکے قرنطینہ کیا جارہا ہے۔

ایبولا وائرس دریافت کرنے والے ڈاکٹر نے دنیا کو وارننگ دے دی

عالمی ادارہ صحت نے وبائی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی ٹیم گنی بھیج دی جو صورت حال کا جائزہ لے گی۔ ایبولاوائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت صحت کے عہدیدارن نے بتایا ہے کہ وبا سے ہلاک ہونے والوں سے جو جو افراد رابطے میں وہ تمام اس وقت قرنطینہ میں ہیں جہاں ان کا ٹیسٹ کروایا جارہا ہے، جبکہ وبا کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی کانگو میں ایبولا کی تصدیق کے ایک ہفتہ بعد گنی میں بھی یہ معاملہ سامنے آیا۔

Comments

- Advertisement -