ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے کورونا کے بعد ٹڈی دل کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم کی فراہمی اور آئندہ سال گندم کےحصول کےہدف پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کاشتکاروں کو بار دانے کی فراہمی کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاسکو ،پنجاب حکومت کےگندم کے حصول کیلئےبروقت اقدامات جاری ہیں، دوسرے صوبوں کوگندم کے حصول کیلئےمؤثر اقدامات لینے کی ضرورت ہے جب کہ پچھلےسال40لاکھ ٹن گندم حاصل کی گئی اس سال کاہدف82لاکھ ٹن ہے۔

- Advertisement -

وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ گندم کے حصول میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ، حالیہ بارشوں کی وجہ سے مشکلات درپیش آئیں جس پر وزیراعظم نے گندم کے ہدف کے بروقت حصول کو ممکن بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی ہر ممکن فراہمی کیلئےجامع حکمت عملی بنائی جائے۔

شرکاکو ٹڈی دل کے خاتمے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے چین سے جہاز اورمشینری منگوائی گئیں،کورونا کےباعث ٹڈی دل کےخاتمےکی مشینری کاحصول سست روی کا شکار ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹڈی دل پر قابو پانے اور خاتمے کیلئےمکمل تیاری کی جائے، اس حوالے سے ہر قسم کی رکاؤٹ،مشکلات کوفوری دور کیاجائے۔

وزیراعظم نےٹڈی دل کے خاتمے کیلئےدرکار فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کےخاتمے کے حوالے سے ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی ہے اور اب مزید اقدامات کیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں