پیر, جون 17, 2024
اشتہار

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا اعظم خان کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی اور تمام انتظامی اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی ہے، نئے وزیراعلیٰ کی تعیناتی تک تمام اختیارات گورنر کےپاس ہوں گے۔

نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ سینیٹ کرے گی، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن لیڈرآف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر نئےوزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کریں، دونوں کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے پرمعاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے محمد اعظم خان نے اکیس جنوری کو نگران وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا، ان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے اعظم خان ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے جبکہ ماضی میں اعظم خان صوبائی وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔

اعظم خان کا تعلق چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے تھا ، انھوں نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔

خیبرپختون خوا کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان انتقال کر گئے ہیں ، انھیں گذشتہ روز خرابی صحت پراسپتال منتقل کیا گیاتھا۔اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق محمد اعظم خان کو گذشتہ شب دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں