جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

مچھلی کھانے سے بیوی مرگئی، شوہر کوما میں چلا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

غذائی ماہرین مچھلی کو صحت کے لیے مفید غذا قرار دیتے ہیں لیکن ملائیشیا میں مچھلی موت کا نوالہ ثابت ہوئی جو کو کھانے سے بیوی کی جان چلی گئی تو شوہر کوما میں پہنچ گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں پفر نامی مچھلی کھانے سے معمر جوڑا جدا ہوگیا۔ 83 سالہ خاتون نے مچھلی پکائی اور دونوں میاں بیوی نے مل کر کھائی۔ کھانے کے بعد خاتون کانپنا شروع ہوگئی اور انہیں سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک گھنٹے کے بعد خاتون کے شوہر میں بھی یہی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
جوڑے کو ان کے بیٹے نے اسپتال پہنچایا جہاں اس کی والدہ کی موت واقع ہوگئی تاہم اس کی موت کی وجہ فوڈ پوائزنگ قرار دیا گیا جب کہ اس کے والد کوما میں چلے گئے جس کے بعد انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

متاثرہ جوڑے کی بیٹی این جی ایلی نے بتایا کہ اس کے والد نے مقامی دکاندار سے پفر مچھلی خریدی تھی جس میں انتہائی طاقتور زہر ہوتا ہے۔

بیٹی کے مطابق اس کے والدین کئی عرصے سے اسی دکان سے مچھلی خریدتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے جان بوجھ کر یہ مچھلی نہیں خریدی ہوگی بلکہ ہو سکتا ہے کہ دکاندار نے ہی انہیں دی ہو۔

مقامی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ’پفر مچھلی‘ ایک مقبول جاپانی غذا ہے۔ اس میں طاقتور اور مہلک زہریلے جراثیم پائے جاتے ہیں، جنہیں پکانے یا فریز کرنے سے تلف نہیں کیا جا سکتا۔ عام طور پر ماہر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ شیفس (جنہیں ان زیریلے مادوں کو دور کرنے کی تربیت دی گئی ہے) وہ ہی کو اسے بنانے کی اجازت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں