جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

برطانیہ میں لڑکی سے زیادتی، پاکستان فرار ہونے والا مجرم 8 سال بعد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 8 برس بعد برطانیہ واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، مجرم پاکستان فرار ہوگیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق جولائی 2009ء میں برطانیہ کے علاقے مڈ لینڈز میں چار افراد نے بے ہوشی کے عالم میں ایک سترہ سالہ لڑکی سے زیادتی کی تھی۔

واقعے کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں جرم میں ملوث ہونے پر جیل بھیج دیا گیا تاہم 29 سالہ عمار معراج نامی مجرم برطانیہ سے چلا گیا تھا۔

حال ہی میں آٹھ برس بعد عمار معراج نے برطانیہ واپس آنے کی کوشش کی جسے برمنگھم ایئر پورٹ پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق معراج کو اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد 9 سال اور 9 ماہ قید کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک کمزور نوجوان لڑکی کے خلاف جرم تھا، یہ مقدمہ ثابت کرتا ہے کہ ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے کبھی گریز نہیں کریں گے شکر ہے کہ آخر کار معراج انصاف کی گرفت میں آ گیا۔

اس مقدمے کی ابتدائی سماعت میں اس حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے پر برمنگھم کی کراؤن کورٹ نے جمعے کو معراج کو قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا جہاں اسے نو سال اور نو ماہ تک رہنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں