اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخواہ میں 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم اقبال کے موقع پر سرکاری چھٹی کی حمایت کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کو 9نومبر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کے اعلان کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز چھٹیوں کا رجحان مناسب نہیں، تاہم یوم اقبال معمول کا دن نہیں بلکہ پاکستان کیلئے انتہائی اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔

علامہ اقبال کا کلام اور ان کی فکر نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے اور آئندہ نسلوں کیلئے لازم ہے کہ وہ پیغام اقبال کو نہ صرف یاد رکھے بلکہ اس پر عمل پیرا ہوں تاکہ نظریہ پاکستان کو تقویت پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف علامہ اقبال کے پیغام کو نہ صرف عام کرے گی بلکہ اقبال کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

دوسری جانب عمران خان کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے نو نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی چھٹی منسوخ کر دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں