ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بیوی، بھائی، بھابی سمیت خاندان کے 8 افراد کو قتل کے بعد قاتل پھندے سے جھول گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنونی شخص نے بیوی سمیت اپنے ہی گھر کے 8 افراد کو پہلے کلہاڑیوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا اس کے بعد پھانسی لگا کر خودکش کر لی۔

اجتماعی قتل کی یہ لرزہ خیز واردات بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں بودل کچھار میں پیش آئی۔ جہاں جنونی شخص نے رات کے وقت کلہاڑی کے وار کر کے گھر میں سوئی ہوئی بیوی، بھائی، بھابی، چھوٹے بچے سمیت خاندان کے 8 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا بعد ازاں اپنی زندگی بھی ختم کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس اجتماعی قتل سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گھیا اور جائے وقوعہ کے قریب لوگوں کی چیخ و پکار سن کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کے بعد اس نے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر رسی سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

- Advertisement -

اجتماعی قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں گھر  میں لاشیں بکھری تھیں جب کہ ایک 10 سالہ لڑکا شدید زخمی حالت میں موجود تھا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مبینہ قاتل کی لاش پولیس کو جائے وقوعہ سے 100 میٹر دور ایک نالے کے قریب درخت پر لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس نے پورے گاؤں کو سیل کر دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایس پی کے مطابق ملزم ذہنی مریض بتایا جاتا ہے جس نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر کلہاڑیوں کے وار کر کے ان کا قتل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں