ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سینیٹرشپ چھوڑنے کے بعد سیاسی رہنما نے پیپلزپارٹی بھی چھوڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹرشپ چھوڑنے کے بعد مصطفی نواز کھوکھر نے پیپلزپارٹی بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

مصطفی نواز کھوکھر نے اےآروائی نیوز سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سینیٹ سے استعفیٰ کےساتھ ہی یہ عندیہ دے دیا تھا کہ پارٹی چھوڑ دوں گا یہ بات درست ہےکہ میں پیپلزپارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی، نوٹیفکیشن جاری

- Advertisement -

گزشتہ ماہ مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے نشست خالی قرار دی، مصطفی نواز کھوکھر 2018 میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نےآج اپنااستعفیٰ باضابطہ طورپرپیش کردیاہے، میں پارٹی کیجانب سےمثبت ردعمل اورحمایت کیلئےشکرگزارہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں