جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

شادی کے بعد ثناء جاوید فوٹوگرافر بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکارہ ثناء جاوید نے عمیر جسوال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہی اپنے شوہر کےلیے فوٹوگرافی شروع کردی۔

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ ثناء جاوید کے فوٹوگرافی کرنے کا انکشاف اداکارہ خود اپنے شوہر گلوکار عمیر جسوال سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کروایا۔

دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہی ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات تعریفی پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز عمیر جسوال نے انسٹاگرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ موبائل فون پر بات کرتے نظر آرہے ہیں، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھنا شروع کیے تو ان اہلیہ نثاء جاوید بھی کمنٹ باکس میں آگئیں۔

ثناء جاوید نے اپنے شوہر سے کہا کہ ’واہ جناب تصویر تو بہت اچھی ہے، یہ بھی تو بتائیں کہ اس منظر کو عکسبند کرنے والا فوٹوگرافر کون ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں