ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنجے دت اور نامور اداکارہ مونی رائے آئندہ ہارر ایکشن کامیڈی فلم ’دی بھوتنی‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’دی بھوتنی‘ 18 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ سدھاانت سچدیو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پلک تیواری، سنی سنگھ، بیونک اور آصف خان بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
View this post on Instagram
یہ فلم دل کو دھڑکانے والے ایکشن کے ساتھ ساتھ ہارر کامیڈی صنف کو اجاگر کرتی ہے۔ فلم بین طویل عرصے بعد سنجے دت کو سنسنی خیز اوتار میں دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔
فلمسازوں نے ٹیزر کے ساتھ فلم کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو میں پلک تیواری اور مونی رائے کو برے اوتار میں دکھایا گیا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ سنجے دت ایک بھوت بسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہارر کامیڈی ہنر مکوت اور مانایاتا دت کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔
علاوہ ازیں، سنجے دت کی بلاک بسٹر فلم ‘واستو‘ کے سیکوئل بنانے کی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں اداکار ایک بار پھر ’رگو بھائی‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔
1999 میں سنجے دت اور مہیش منجریکر نے ہارڈ ہٹ گینگسٹر ڈرامہ ’واستو‘ پیش کیا تھی جس نے نہ صرف دیکھنے والوں کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ انڈیا سنیما میں سب سے نمایاں رہی۔
فلم میں سنجے دت عام آدمی سے خطرناک گینگسٹر ’رگو بھائی‘ بنتے ہیں، اداکار کو اس کردار پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ اب 26 سال بعد ’واستو‘ کے سیکوئل کیلیے تیاری کی جا رہی ہے۔
فلمساز و اداکار مہیش منجریکر نے سیکوئل کیلیے ایک آئیڈیا تیار کر کے اسے سنجے دت کے ساتھ شیئر کیا جو دوبارہ ’رگو بھائی‘ بننے کیلیے بے تاب ہیں۔ فی الحال اسکرین پلے پر کام جاری ہے اور اداکار کو حتمی اسکرپٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔
سیکوئل کو سبھاش کالے پروڈیوس کریں گے جبکہ ٹیم 2025 کے آخر تک پروڈکشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے۔ فلمسازوں کا مقصد نوجوان اداکار کو مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنا ہے۔
اسکرپٹ مکمل طور پر تیار ہونے کے بعد کاسٹنگ کے فیصلوں کو 2025 کے وسط تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ میکرز مبینہ طور پر اداکار کے ساتھ کردار کیلیے ایک اے لسٹ نوجوان اسٹار پر غور کر رہے ہیں۔