ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایشیا کپ، نجم سیٹھی کے دوٹوک جواب پر بھارتی مؤقف بھی سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز  تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

واضح رہےکہ اے سی سی کے اجلاس میں وینیو کا حتمی فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد اب مارچ میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ وینیو پر بات ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں